ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتا ہوں ، سینیٹ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں ، حصہ لینا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے ‘ ہارس ٹریڈنگ سے فری ہونے چاہیے، جو لوگ ہارس ٹریڈنگ اور لوٹا کریسی میں ملوث پائے جائیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت
منگل 3 مارچ 2015 16:25
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتا ہوں ، سینیٹ انتخابات کا انعقاد غیر جانبدار اور شفاف انداز میں ہونا چاہیے ، انتخابات میں حصہ لینا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن ہارس ٹریڈنگ فری ہونے چاہیے، ہارس ٹریڈنگ اور لوٹا کریسی میں جو بھی ملوث پایا جائے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہون نے کہا کہ حکومت 22 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لے آئے اس پر ایوان میں بحث کی جائے اس کے بعد اس پر فیصلہ کرنا چاہیے اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کیلئے بھی قانون واضح کرنا چاہیے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے پاس ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت نہیں ہیں ، باتیں سن رہا ہوں ، بعض لوگ ہارس ٹریڈنگ کی آفر زبانی کلامی کرکے پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کا مقصد ارکان کو بدنام کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمرنا خان کے درمیان ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 5 مارچ کو پوزیشن واضح ہوجائے گی کہ چیئرمین سینیٹ کون اور کس جماعت سے ہوگا ۔ انہوں نے پاک بھارت مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں لیکن مسئلہ کشمیر سر فہرست ایجنڈے پر ہو ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.