11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل صرف ایک میچ کھیلا جائے گا
بدھ 4 مارچ 2015 11:29
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل جمعرات کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا، گروپ اے کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ سیکس ٹین اوول نیلسن میں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل جمعرات کو گروپ اے کی ٹیمیں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ سیکس ٹین اوول نیلسن میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔
جمعہ کو گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور ویسٹ انڈیز واکا پرتھ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے شروع ہوگا۔7مارچ کو مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور جنوبی افریقہ ایڈن پارک آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔(جاری ہے)
اس روزدوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں زمبابوے اور آئرلینڈبیلی رائیو ہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔8مارچ کو مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور افغانستان میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سری لنکا سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔9مارچ کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈاور بنگلہ دیش ایڈیلیڈاوول میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔10مارچ کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور آئرلینڈسیڈون پارک ہملٹن میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائیگاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.