کرپشن پر نظر ہے ، کچھ طاقتور گروپس میرے خلاف ہیں ، مشیر وزیراعظم عاد ل گیلانی کا اپنی تعیناتی کا دفاع
بدھ 4 مارچ 2015 14:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے انسپکشن کمیشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ایڈوائزر عادل گیلانی نے بطور مشیر وزیراعظم اپنی تعیناتی کا دفاع کیا ہے ۔
(جاری ہے)
انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عادل گیلانی کاکہنا ہے کہ انہیں سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری یا چیئرمین کا عہدہ نہیں دیا گیا ہے بلکہ ان کا نام وزیراعظم کی درخواست پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین نے بھیجا تھا تاکہ کرپشن پر نظر رکھی جاسکے چیئرمین ٹرانسپرنسی نے میرے نام کی سفارش کی اور وزیراعظم آفس کو صاف صاف بتایا کہ ان کی پوزیشن صرف اعزازی ہوگی اور کوئی تنخواہ یا وظیفہ حاصل نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ سندھ پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی کے بورڈ ممبر بھی رہ چکے ہیں ۔ گیلانی کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتور گروپس ان کیخلاف ہیں کیونکہ وہ ان کی کرپشن سامنے لارہے ہیں اور وہ عدالتوں میں کیس لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتی فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے عہدے کیلئے معقول طریقہ کار اختیار کیا گیا ہےمزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.