پیسوں کے زور پر سینیٹ انتخابات لڑنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہو گا، بریف کیس والے کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، بلوچستان کی عوام کو احساس محرومی سے نکال کر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘ سعد رفیق
بدھ 4 مارچ 2015 16:39
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیسوں کے زور پر سینیٹ انتخابات لڑنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہو گا، بریف کیس والے کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، بلوچستان کی عوام کو احساس محرومی سے نکال کر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیئیں، بلوچستان کے لوگوں کو لے کر چلنا ہے تو انہیں فرسٹ سٹی زن کی حیثیت دینا ہو گی۔
وہ بدھ کو کوئٹہ میں میڈیا سے مشترکہ گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دعا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بی این پی مینگل کے امیدوار کامیاب ہوں، پیسوں کے زور پر سینیٹ الیکشن لڑنے والوں کو ناکامی ہو گی، بریف کیس والے کسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا، موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام کو احساس محرومی سے نکال کر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، بلوچستان کی موثر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے رکھیں گے، ہماری خواہش ہے کہ سینیٹ میں سب کو جگہ ملے، ہم بلوچستان میں بندوق کی جگہ تعلیم کو فروغ پاتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، بلوچستان کے لوگوں کو لے کر چلنا ہے تو انہیں فرسٹ سٹی زن کی حیثیت دینا ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.