صدر مملکت اور قائد اعظم اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ نے قائد اعظم اکیڈمی کی زبوں حالی کا فوری نوٹس لے لیا
بدھ 4 مارچ 2015 16:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) صدر مملکت اور قائد اعظم اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ ممنون حسین نے قائد اعظم اکیڈمی کی زبوں حالی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اکیڈمی کی موجودہ صورتحال ‘ 1995ء میں قائد اعظم اکیڈمی کمپلیکس کے ختم کئے گئے منصوبے بارے رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق صدر مملکت جو بلحاظ عہدہ اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں ان کو بانی پاکستان کے نام پر قائم ہونے والے اس ادارے کی تباہی کے بارے میں ایک رپورٹ میں آگاہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اکیڈمی کی صورتحال سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق 1976ء میں قائد اعظم کے جشن صد سالہ کی تقریبات کے موقع پر وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر ڈاکٹر احمد حسن دانی کی سربراہی میں قائد اعظم اور تحریک پاکستان کی مستند تاریخ مرتب کرنے کے لئے قائد اعظم اکیڈمی کے نام سے آزاد اور خودمختار ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا اپنا بورڈ آف گورنر اور انتظامی بورڈ بھی تھا اور اس کے پہلے سربراہ پروفیسر شریف المجاہد تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.