پارٹی کے پرانے ورکرزنوجوان ورکرز سے پارٹی ڈسپلن سیکھیں،نواب ثناء اللہ خان زہری،
نوجوان ورکرسینٹ انتخابات میں پارٹی کے منتخب امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوئے،صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)
بدھ 4 مارچ 2015 22:12
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پارٹی کے پرانے ورکرزنوجوان ورکرز سے پارٹی ڈسپلن سیکھے اورنوجوان ورکروں نے سینٹ انتخابات میں پارٹی کے منتخب کردہ امیدواروں کے حق میں دستبردارہوئے مسلم لیگ(ن)نے جنرل نشستوں پرسرداریعقوب خان ناصر،نعمت اللہ زہری،ٹیکنوکریٹ پرآغاشہبازدرانی،خواتین نشست پرکلثوم پروین اوراقلیت کی نشست پردنیشن کمارکونامزدکردیاتھاان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن)کے رہنماء اوروزیراعلیٰ کے مشیربرائے فیشریز حاجی آکبرآسکانی کی جانب سے وفاقی وزراء اوراراکین اسمبلی کے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پروفاقی وزراء خواجہ سعدرفیق اورریٹائرڈجنرل عبدالقادربلوچ نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ امیرافضل مندوخیل نے پارٹی ڈسپلن کاخیال رکھتے ہوئے سینٹ انتخابات میں دوسرے امیدواروں کے حق میں دستبردارہوئے اوران لوگوں سے بھی یہی توقع رکھیں گے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے حق میں اپنے نامزدکردہ امیدواروں کودستبردارکرائے انہوں نے کہاکہ کچھ پرانے ورکرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کررہے ہیں اورہمیں افسوس ہے کہ وہ نوجوانوں سے پارٹی ڈسپلن سے متعلق کچھ سکھیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے حتمی طورپرسینٹ انتخابات کیلئے جنرل نشستوں پرسرداریعقوب خان ناصر،میرنعمت اللہ زہری،ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پرآغاشہبازدرانی،خاتون کی نشست پرکلثوم پروین اوراقلیتی نشست پردنیش کمارکونامزدکردیااس کے علاوہ ہماراکوئی امیدوارنہیں ہے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ سینٹ انتخابات کی وجہ سے میں تیسرے دن کوئٹہ میں ہوں اورمجھے خوشی ہے کہ سینٹ انتخابات کے موقع پرمسلم لیگ(ن)اورمسلم لیگ(ق)سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے متحدہونے کامظاہرہ کیااورسینٹ انتخابات کے بعدبلوچستان میں پارٹی کوفعال کرنے کیلئے مرکزی اورصوبائی سطح پربھرپورکرداراداکریں گے اورمرکزکوچاہئے کہ وہ بلوچستان اورپارٹی پرتوجہ دینے کیلئے تمام ترتوانائی صرف کرے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.