وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین عبدالقدیر بلوچ کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا
بیرون ملک سفر پر پابندی کی کبھی کوئی اطلاع نہیں ملی ، عبدالقدیر بلوچ
جمعرات 5 مارچ 2015 12:44
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) بلوچستان سے لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین عبدالقدیر بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے انہیں امریکہ جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ایئرپورٹ سے واپسی کے وقت عبدالقدیر بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں نیویارک میں سندھی کمیونٹی نے اپنی ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، جس کے لیے انہیں، فرازنہ مجید اور فائقہ کو امریکی حکومت نے پانچ سال کا ویزہ دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بدھ کی شب ابوظہبی اور وہاں سے نیویارک کے لیے روانگی تھی لیکن جب وہ کراچی ایئرپورٹ پہنچے اور بورڈنگ پاس لے کر ایف آئی اے کے کاوٴنٹر تک آئے تو حکام نے جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کیا اور کہا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہے۔(جاری ہے)
قدیر بلوچ کے مطابق انہوں نے حکام کو آگاہ کیا کہ انہیں بیرون ملک سفر پر پابندی کی کبھی کوئی اطلاع نہیں ملی نہ کبھی ایسے کسی حکم نامے کے بارے میں میڈیا میں کوئی خبر آئی ہے لیکن حکام نے ان کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے عبدالقدیر بلوچ جنیوا، ناروے، سوئٹرزلینڈ اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی دعوت پر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے۔وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین عبدالقدیر بلوچ کے لاپتہ بیٹے عبدالجلیل کی لاش 2011 میں برآمد ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اس جدوجہد سے دستبردار ہونے کے بجائے اپنی زندگی اس کے لیے وقف کردی اب وہ اقوام متحدہ کے ہیڈکورٹر جنیوا تک پیدل مارچ کے خواہشمند ہیں۔بلوچستان سے لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین نے جولائی 2009 میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی بنیاد رکھی تھی جس کے بعد بلوچستان کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں بھی یہ کیمپ لگایا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.