الیکشن کمیشن نے فاٹا کے 4 اسینیٹرز کاانتخاب غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا
جمعرات 5 مارچ 2015 17:20
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے فاٹا کے 4 سینیٹرز کاانتخاب غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ، جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت فل کمیشن اجلا س میں فاٹا انتخابات کیلئے تعینات آر او عثمان علی کی تجویز پر فیصلہ کمیشن کے چاروں ارکان نے اتفاق رائے سے کرلیا ۔عثمان علی نے کمیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ فاٹا انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کے صدارتی آرڈیننس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے اور ہائیکورٹ کی جانب سے سماعت کیلئے ایک ہفتے بعد کی تاریخ طے کرنے سے ابہام پیدا ہوگیا ہے ۔
اس لئے مناسب ہوگا کہ فاٹا سے 4 سینیٹرز کے انتخاب کا معاملہ ہائیکورٹ کے فیصلے تک موخر کردیا جائے ۔ واضح رہے کہ آراوعثمان علی نے قبل ازیں اسی حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے عثمان علی کو کمیشن میں بلا کر ان سے انکا موقف معلوم کیا بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت کمیشن کے اجلاس میں آر او عثمان علی کی تجویز پر طویل غور و خوص کیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا سے 4 سینیٹرز کا انتخاب غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.