کوہلی کے خلاف آئی سی سی کو شکایت
جمعرات 5 مارچ 2015 19:41
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5مارچ۔2015ء) ہندوستانی کے اخبار ہندوستان ٹائمز کے صحافی نے انڈین کرکٹر ورات کوہلی کے خلاف باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شکایت کر دی ہے۔ گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ایک ٹریننگ سیشن کے دوران ورات کوہلی نے ہندوستان ٹائمز کے ایک صحافی جسوندر سدھو پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت زبان کی تھی۔
ایک رپورٹ کے مطابق سدھو نے آئی سی سی کو درج کروائی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ کوہلی نے ان کے خلاف بغیر کسی وجہ کے ناشائستہ زبان استعمال کی۔(جاری ہے)
ادھر ہندوستان ٹائمز نے بھی انڈین کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے شکایت کر دی ہے۔ ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ کوہلی نے ناشائستہ زبان استعمال نہیں کی اور یہ صرف ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ اپنے آرٹیکل میں سدھو نے لکھا ہے کہ ورات کوہلی مسلسل ان کی جانب غصے میں اشارہ کر رہے تھے اور ان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے 'ہندی زبان میں ناشائستہ کلمات ' انہوں نے خود سنے تھے۔
سدھو کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے تقریباً 10 منٹ بعد وارت کوہلی ڈریسنگ روم سے پھر باہر آئے اور ان کی جانب مسکراتے ہوئے ہاتھ لہرایا جب کہ بعد ازاں کوہلی نے ایک اور صحافی کے ذریعے معذت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.