مسلم لیگ (ن) نے آدھی رات کو صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سینٹ انتخابات پر بھی شب خون مارا ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری
جمعرات 5 مارچ 2015 20:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ وطیرہ ہے کہ وہ جب بھی حکومت میں آتی ہے وہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچاتی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں بھی مینڈیٹ کو چرایا اور اب آدھی رات کو صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سینٹ انتخابات پر بھی شب خون مارا ہے ۔
جمعرات کے روز تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے سینٹ انتخابات کیلئے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آدھی رات کے وقت فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کو سینٹ انتخابات سے دور رکھنے کیلئے آرڈیننس جاری کیا ہے جو غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے ۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے پارلیمنٹ میں آتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کو نقصان پہنچایا ۔ عام انتخابات 2013ء میں بھی نواز لیگ نے عوامی مینڈیٹ کو چرایا اور اب حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سینٹ انتخابات پر بھی شب خون مارنے کی کوشش کی ہے ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں راحیلہ مگسی اور اقبال ظفر جھگڑا کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر تحریری فیصلہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں امیدواروں کے ووٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے شیڈول جاری ہونے کے بعد اسلام آباد میں ٹرانسفر کئے گئے عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کی درخواست پر یہ فیصلہ جاری کیا ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گا جبکہ راحیلہ مگسی اور اقبال ظفر جھگڑا کیخلاف دائر کئے گئے درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہوجاتامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.