موجودہ حکومت صحت عامہ میں بہتری کو بڑی اہمیت دیتی ہے ،سائرہ افضل تارڑ،
وبائی امراض میں کمی خاص طورپر بچوں کے امراض ، ٹی بی، ملیریا، ہپاٹائٹس بی اینڈ سی اور ایڈز وغیرہ کی روک تھام پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں،وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز
جمعرات 5 مارچ 2015 22:35
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت صحت عامہ میں بہتری کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور اسی لئے ہم وبائی امراض میں کمی خاص طورپر بچوں کے امراض ، ٹی بی، ملیریا، ہپاٹائٹس بی اینڈ سی اور ایڈز وغیرہ کی روک تھام پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں قومی سطح پر نیشنل بلڈ پالیسی اور سٹریٹجک فریم ورک 2014-20بارے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کی صحت انسانی سرمایہ سے حقیقی معنوں میں استفادہ کیلئے بڑا اہم کردارکرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صحت کے جس شعبے پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے وہ ہیلتھ کےئر کی ناکافی ریگولیٹری سروسز ہیں۔(جاری ہے)
لہٰذا مختلف ماہرین اور شراکت داروں سے لی گئی آراء کی روشنی میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے فیڈرل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
یہ بل منظوری کیلئے جلد ہی کابینہ میں پیش کیا جائے گااور اس مجوزہ ایکٹ کا مقصد ایک ریگولیٹری ادارہ بنانا ہے جوکہ صحت کی خدمات، صحت کی تعلیم ، معیار، سرٹیفکیشن، معیار کو یقینی بنانے اور طبی نگہداشت کی سہولتوں کی رجسٹریشن جیسے امور سرانجام دے گا اور ایک مرتبہ یہ قانون نافذالعمل ہونے کی صورت میں کوئی بھی اس وقت تک ہیلتھ کےئر خدمات فراہم نہیں کرسکے گا جب تک کہ وہ فیڈرل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انتقال خون کی خدمات کی ریگولیشن بھی وزارت صحت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزارت صحت خون کے شعبہ کے ریگولیٹری ادارہ کو نہ صرف وفاقی سطح بلکہ پورے ملک میں مضبوط بنانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے جرمنی کے ادارہ گیز (GIZ)کی طرف سے ٹیکنکل اور مالیاتی تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے انتقال خون کے حوالہ سے شعور وآگاہی کیلئے عالمی ادارہ صحت اور یو ایس ایڈ کے تعاون کوبھی سراہا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.