سینٹ انتخابات کیلئے جاری صدارتی آرڈیننس کیخلاف کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فریقین کو تحریری جواب داخل کرانے کا حکم
جمعرات 5 مارچ 2015 23:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینٹ کے انتخابات کیلئے جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو تحریری جواب داخل کرانے کیلئے نوٹس جاری کردیا اور سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی‘ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا صدارتی آرڈیننس کی کاپی موجود ہے‘ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک رات پہلے نوٹیفکیشن جاری ہوا‘ کاپی نہیں مل سکی جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت اس صورتحال میں کوئی احکامات جاری نہیں کرسکتی۔
جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ غازی گلاب جمال کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کیخلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔(جاری ہے)
جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل شفقت عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سینٹ انتخابات کیلئے حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس میں فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا ہے اور فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ کی حیثیت بھی ختم کردی گئی ہے جس سے سینٹ کے حالیہ انتخابات میں وہ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا صدارتی آرڈیننس کی کاپی درخواست کے ساتھ مہیاء کی گئی ہے۔ عدالت کس طرح یقین کرلے کہ کیا صدارتی آرڈیننس جاری ہوا ہے یا کہ کوئی اور درخواست ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ایک رات پہلے تقریباً گیارہ بجے سینٹ کے حالیہ انتخابات کیلئے آرڈیننس جاری کیا گیا۔ عدالت سے استدعاء ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو غیرقانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو احکامات جاری کئے کہ آپ صدارتی آرڈیننس کی کاپی عدالت میں پیش کریں جبکہ عدالت نے وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.