جنوبی کوریا ،مشتعل شخص کے حملے میں زخمی امریکی سفیر کی اڑھائی گھنٹے تک سرجری ، چہرے پر 80 ٹانکے لگے،حکام
جمعہ 6 مارچ 2015 14:51
سیول/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) جنوبی کوریا میں مشتعل شخص کے ہاتھوں زخمی ہونے والے امریکی سفیر کے چہرے پر 80 ٹانکے لگے ہیں جبکہ جنوبی کوریائی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر پر چاقو سے حملہ کرنے والے مشتعل شخص کِم کی یونگ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر لپرٹ کی ڈھائی گھنٹے تک سرجری کی گئی اور ان کے چہرے پر 80 ٹانکے لگائے گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی صحت سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔جنوبی کوریا میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تاحال جمعرات کو سیئول میں امریکی سفیر پر ہونے والے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پچپن سالہ کِم کی گرفتاری کے وارنٹ طلب کر لیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
اس پر عائد دیگر الزامات میں ایک غیر ملکی شہری پر تشدد اور تجارت میں رخنہ ڈالنے کے علاوہ ملکی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور جنوبی کوریا کا ایک سرگرم سیاسی کارکن ہے جو کہ اس تقریب میں موجود تھا۔ اس شخص نے پانچ سال قبل جاپان کے سفیر پر بھی پتھر سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جس پر اسے گرفتار کر کے دو سال کی سزا سنائی گئی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ ہم اس پرتشدد اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق صدر براک اوباما نے لپرٹ کو فون کر کے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نو کوانگ ال نے اس حملے کو ناقابل قبول اور شمالی کوریا کے سب سے اہم اتحادی کے ایلچی کے خلاف سنگین جرم قرار دیا۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق اس واقعے سے مشترکہ فوجی مشقوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔امریکہ اور جنوبی کوریا کے ہزاروں اہلکار سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف ہیں۔جمعرات کی صبح ایک تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی سفیر مارک لپرٹ پر وہاں موجود ایک شخص نے چھوٹے چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے سفیر کے چہرے اور کلائی پر زخم آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.