جامشوروپولیس کی سپرہائی وے پر کامیاب کارروائی ، 3 دہشت گرد گرفتار ،60 کلو گرام بارودی مواد برآمد
بارودی مواد پشاورسے لایا گیا ، دہشت گردوں کی شناخت سلیم شاہ، فرین شاہ اور جبار شاہ کے نام سے ہوئی
اتوار 8 مارچ 2015 12:23
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء ) جامشوروپولیس نے سپرہائی وے پر کامیاب کارروائی کر تے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
(جاری ہے)
اتوار کو پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جس کے بعد پولیس نے چیکنگ سخت کردی اور جب جامشورو سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب ٹی موڑ کے علاقے میں ایک مشکوک رکشے کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار کی کوشش کی جس پر پولیس نے رکشے کا گھیراوٴ کر کے جب اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 60 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔
ایس ایس پی جامشورو نعیم شیخ کا کہنا ہے بارودی مواد پشاورسے بذریعہ ٹرک لایا گیا اور ہالا ناکے پر رکشے میں منتقل کیا گیا، کراچی اسلحہ منتقل کرنے والے 3 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کی شناخت سلیم شاہ، فرین شاہ اور جبار شاہ سے ہوئی ہے، ملزمان کا تعلق سوات سے ہے جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی جامشورو نے کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور ان کے لئے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.