مردوں کو اپنی سوچ میں تبدیلی لاتے ہوئے عورتوں کو برابری کا درجہ دینا ہوگا‘ بیگم شمیم چوہدری
اتوار 8 مارچ 2015 17:13
لاہور(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) لاہور (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد یعقوب صدر PINC پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئمہ محمود، بیگم شمیم چوہدری، شائینہ کوثر، محمد حنیف رامے، چوہدری نسیم اقبال، فضل واجد، شوکت علی چوہدری، ملک مختار اعوان، سعد اقبال، ناصر محمود اور سیّد سجاد حسین شاہ نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کے حوالے سے بہتر قانون سازی کی ہے لیکن اصل مسئلہ ان قوانین پر عملدرآمد کروانے کا ہے۔ آج پوری دنیا سمیت پاکستان بھر میں خواتین ڈے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن خواتین کی جدوجہد کی علامت ہے۔ 1908ء سے شروع ہونے والی یہ تحریک آج بھی جاری و ساری ہے۔(جاری ہے)
مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی تعداد مردوں کے برابر ہے لیکن جاگیردارانہ اور قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے خواتین کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سمیت زندگی کے دیگر بہت سے شعبوں میں وہ آزادی حاصل نہیں ہے جو ان کا قانونی اور سماجی حق ہے۔
آج بھی پاکستان کے بہت سے علاقوں میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل نہیں ہیں۔ خواتین کے علاج معالجہ کے حالات بھی تسلی بخش نہیں ہیں۔ دوران زچگی خواتین کی اموات کی شرع آج بھی دنیا بھر میں پاکستان سے کم ہے۔ عورتوں سے آج بھی نامساوی سلوک کرنے کی روایت عام ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مردوں کو بھی اپنی سوچ میں تبدیلی لاتے ہوئے عورت کو برابری کا درجہ دینا ہوگا۔ کوئی معاشرہ اس وقت تک مہذب، جمہوری اور ترقی یافتہ معاشرہ نہیں کہلوا سکتا جب تک وہاں کی خواتین کو برابری کے حقوق حاصل نہ ہوں۔ خواتین کو عزت دینا، انہیں روزگار میں برابر کے مواقع فراہم کرنا، انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا، کاروکاری، وٹہ سٹہ، ونی اور غیرت کے نام پر عورتوں کے قتل جیسے رسم و رواج کو ختم کرنا ضروری ہے۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.