اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ نے مزید اعتماد دیا ہے،سہیل خان
پیر 9 مارچ 2015 11:44
ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کے کپتان اور بہترین بیٹسمین اے بی ڈی ویلییرز کی وکٹ حاصل کر کے ان میں مزید اعتماد پیدا ہوا ہے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں 77 رنز بنائے اور ان کا کیچ سرفراز احمد نے سہیل خان کی گیند پر پکڑا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل خان نے کہاکہ ’اے بی ڈی ویلییرز کے ہوتے ہوئے ہمارے ہاتھوں سے میچ جا رہا تھا۔ میں جب بولنگ کرانے آیا تو اس وقت جنوبی افریقہ کو تقریباً 30 رنز جیتنے کے لیے چاہیے تھے۔ میں نے ایک فل لینتھ کرائی اور دوسری شارٹ لینتھ اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ڈی ویلییرز نے گیند کو ایج کیا۔(جاری ہے)
‘میں اب زیادہ پر اعتماد ہوں اور اگلے میچ میں پانچ وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
‘پاکستان کا اگلا میچ آئر لینڈ کے خلاف ہے اور اس میچ میں فیصلہ ہو گا کہ پاکستان کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کرے گا یا نہیں۔سہیل خان نے کہا ’ہم نے کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کے دیے گئے پلان کے مطابق بولنگ کرائی۔ اور بولنگ میں پوری جان لگائی۔سہیل خان نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم یہ پرفارمنس اور فارم برقرار رکھتی ہے تو ہم عالمی کپ میں بہت آگے جا سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.