امریکی اور ایرانی مذاکراتکاروں کے درمیان کوئی قابل عمل معاہدہ ہونا چاہیے، اوباما

پیر 9 مارچ 2015 17:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگر امریکی اور ایرانی مذاکراتکاروں کے درمیان کوئی قابل عمل معاہدہ طے نہیں پایا تو وہ مذاکرات ختم کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق اختلافات کم ہوئے ہیں تاہم کسی ایک قابل قبول معاہدے تک رسائی ضروری ہے جس کے لئے مغربی معائنہ کاروں کو اس بات کی تصدیق کی اجازت دی جائے کہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کا کام نہیں کر رہاورنہ امریکا مذاکرات ختم کرنے کو تیار ہیں ایران جوہری مذاکرات کے لئے مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔