حکومت نے عوام کا ایک ارب روپیہ ضائع کر دیا، چین سے منگوائے گئے اسکینرز زنگ آلود ہو رہے ہیں
پیر 9 مارچ 2015 17:20
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : کے پی کے حکام نے چین سے صوبے کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بننے کے لیے اسکینرز منگوائے تھے جو کہ تاحال کے پی کے گورنمنٹ کو نہیں دئے گئے جس کے تحت عوام کا ایک ارب روپے ضائع ہوتا نظر آ رہا ہے.
(جاری ہے)
حکومت کا کہنا ہے کہ جو سکینرز منگوائے گئےتھے ان کو اسلام آباد میں چیک کیا گیا لیکن ان کے مضر صحت اثرات زیادہ تھے جس کے باعث ان کو نہیں لگوایا گیا، کے پی کے کی حکومت نے چین سے منگوائے تھے جس کے تحت ان سکینرز کو پشاور کے داخلی راستوں اور اہم چیک پوسٹوں پر لگایا جانا تھا لیکن وزارت داخلہ نے وزیر اعظم کی ہدایات کے باوجود سکینرز کے پی کے حکومت کو جاری نہیں کیے گئے حالانکہ چین سے منگوائے گئے سکینرز اسلام آباد میں پولیس لائنز میں پڑے گل سڑ رہے ہیں لیکن ان کو کے پی کے کو نہیں دیا جا رہا جس کے متعلق کے پی کے حکومت کا کہنا تھا کہ منگوائے گئے سکینرز خراب ہیں جبکہ حکومت کا کہنا تھ کہ اسلام آباد میں ان کا ٹسٹ کیا گیا ہے اور اس ٹسٹ کے بعد پتا چلا ہے کہ یہ سکینرز مضر صحت ہیں.
کیونکہ ان سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہیں. کے پی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک تو اس سے عوام کا پیسہ ضائع ہوا اور جو سکینرز منگوائے گئےوہ بھی ناقص ہیں ، یہ تمام صورتحال حکومت کی دہشت گردی کے خاتمے کو لے کر سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے. کیونکہ حکومت کی جانب سے اس سے متعلق کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.