گیس کی قیمتوں میں64فیصد اضافہ صنعتوں کیلئے نقصان دہ ہوگا، انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائیں گی‘ ظہیر بھٹہ
منگل 10 مارچ 2015 13:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جانب سے یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں 64 فیصد اضافہ کے فیصلہ کو صنعتوں کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیشتر بھی آئی ایم ایف کے مطالبہ پر صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی وقتاً فوقتاً بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے جس سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے ،گیس پاکستان کے اندر قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اس کی قیمتوں میں64فیصد اضافہ سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ظہیر بھٹہ نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی 300فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے اس اضافہ کے باوجود انڈسٹریز کیلئے سردیوں میں 4ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ۔
گیس کی بندش اور قیمتوں میں اضافہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری کو روکے تو حکومت کو گیس مہنگی کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیں تاکہ صنعتکار سکون کا سانس لے سکے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اضافہ سے سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کو67 ارب کی بھاری آمدنی نہیں بلکہ 67ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام اور صنعتکاروں پر پڑے گا۔جوکسی بھی طرح قومی مفادمیں نہیں ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.