سعودی عرب: طلاق پارٹیوں کی بڑھتی ہوئی شرح
منگل 10 مارچ 2015 16:06
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ 2015ء) أبھا، سعودی عرب: ’’مجھے فخر ہے کہ میں آپ کو اپنی طلاق پارٹی میں مدعو کررہا ہوں۔‘‘ اس طرز کے دعوت نامے اب ارسال کیے جارہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں ایسی خواتین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، جو اپنی شادی کے خاتمے پر خوشی منانے کی خواہشمند ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شادی یا گریجویشن کی تکمیل پر دی جانے والی پارٹیوں کی طرح یہ تقریبات دلکش اور خوبصورت ہالز میں منعقد کی جارہی ہیں۔
جس پر بھاری رقوم خرچ کی جاتی ہے اور جس میں عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ ان تقاریب میں آنے والے مہمان بھی شادی ٹوٹنے پر خوشی سے سرشار خاتون کو قیمتی تحائف دیتے ہیں۔ ایک نفسیات دان اور عرب نفسیات دانوں کی تنظیم کے نائب جنرل سیکریٹری پروفیسر طارق حبیب کہتے ہیں کہ سعودی سوسائٹی میں یہ انوکھی چیز ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ’’اگر ان پارٹیوں کے بچوں پر سماجی اور نفسیاتی طور پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، تو پھر اس کو ترک کردینا چاہیے۔
‘‘ ’’اگر کسی جوڑے کے بچے نہیں ہیں تو پھر ایسی خواتین کو اپنی خوشی کا اظہار کرنے اور اس کو منانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ خواتین ایسی تقاریب اس لیے منعقد کرنا چاہیں گی، کہ انہوں نے ایک ناکام شادی کو ختم کردیا ہے اور وہ اپنے سابق شوہر کو بتانا چاہیں گی کہ انہیں ان کی کوئی پروا نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.