انگلینڈ کے خلاف فتح نے حسینہ کا دل موم کر دیا، روبل حسین کی سب سے بڑی ”پریشانی“ ختم
منگل 10 مارچ 2015 20:18
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) کرکٹ ورلڈکپ 2015ءمیں انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بنگلہ دیش کے فاسٹ باﺅلر روبیل حسین عدالت سے ضمانت لے کر ورلڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وطن واپسی پر انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجا جانا تھا تاہم اب یہ خطرہ ٹل گیا ہے کیونکہ ان کی سابقہ محبوبہ اور بنگلہ دیش کی معروف اداکارہ نازنین اختر ہیپی نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر روبل حسین کو ناصرف معاف کرنے بلکہ ان کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
نازنین اختر ہیپی نے یہ اعلان انگلینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی تاریخی فتح کے ایک روز بعد( منگل)کو کیا ۔انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے ایک روز بعد (منگل) کو ایک نجی ٹی ”چینل 24“ سے گفتگو کرتے ہوئے ہیپی کا کہنا تھا کہ ” میں نے اسے معاف کر دیا ہے اور میں اس کے خلاف مقدمہ آگے نہیں بڑھاﺅں گی، میں عدالت میں اس کے خلاف کوئی بیان اور ثبوت پیش نہیں کروں گی اور اگر میں ایسا کروں گی تو پھر کوئی مقدمہ نہیں رہے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.