ایل این جی کی درآمد کے لیے حکومتی سطح پر کوئی معاہدہ تاحال مکمل نہ ہوسکا
منگل 10 مارچ 2015 21:52
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ایل این جی کی درآمد کے لیے حکومتی سطح پر کوئی معاہدہ تاحال مکمل نہ ہوسکا تاہم ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرنیوالی کمپنی نے مائع گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کیلیے ایل این جی فلوٹنگ ری گیسی فیکشن یونٹ (ایف ایس آر یو) کو پاکستان آنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔اینگرو ایلنجی کے چیف ایگزیکٹو شیخ عمران الحق کے مطابق ایف ایس آر یو 10 مارچ تک پاکستان پہنچ جائے گا۔
اس ضمن میں اتھارٹیزکی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ اینگرو ایلنجی نے یہ ویسل لیز پر حاصل کی ہے اور اس کیلیے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل بھی تیار کیا ہے جو 10 مارچ کے بعد آنے والی تمام شپمنٹس کو ہینڈل کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ویسل اتھارٹیز سے گرین سگنل ملتے ہی کام شروع کردے گا اور ہم اس کیلیے تیار ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اینگرو ایل این جی نے پاکستان میں ایل این جی کا کنٹریکٹ حاصل کیا اور اس مقصد کیلیے کمپنی نے 300 دن کی ریکارڈ مدت میں ایل این جی ٹرمینل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سہولتوں کی فراہمی کا ٹارگٹ مربوط منصوبہ بندی اور پختہ ارادے سے حاصل کیا۔
ایل این جی فلوٹنگ ری گیسی فیکشن ویسل یونٹ (ایف ایس آر یو) ا سپیشل ٹینکر ہوتے ہیں جن میں ایڈوانس ایکوئپمنٹ کے ذریعے مائع کو آبی بخارات میں تبدیل کرکے گیس کی شکل دینے کے ساتھ ساتھ گیس کو پریشر کے ساتھ فراہم کیا جاسکتا ہے۔ اس جہاز میں لوڈنگ کا طریقہ کارعام ایل این جی ٹینکر سے مختلف نہیں ہوتا ہے اس لیے کی ہینڈلنگ دیگر ٹینکر جیسی روایتی ہی ہوتی ہے۔ عمران الحق نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی ایل این جی سپلائر فرم کے ساتھ معاہدے کا اعلان ابھی باقی ہے جس کے بعد آپریشنز کا باقاعدہ اعلان کردیا جاے گا۔ ایل این جی، اینگرو کارپوریشن کا ایک ذیلی ادارہ ہے اس منصوبے کی کل لاگت 133.3 ملین ڈالر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.