کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق،5زخمی
بدھ 11 مارچ 2015 11:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 پولیس اہلکار وں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ گل پلازہ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں اے آیس آئی ریاست، ہیڈ کانسٹیبل سعید اور پولیس کانسٹیبل راشد شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد چار تھی اور وہ 2 موٹرسائیکلز پر سوار تھے۔ ایک اور واقعے میں پاکستان چوک کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار شکیل جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی میں ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں فائر بندی غیر یقینی، رفح میں اسرائیلی کارروائی جاری
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.