دبئی میں جنوب ایشیائی مزدوروں کا تعمیراتی کمپنی میں تنخواہوں کے تنازعہ پر دھرنا
بدھ 11 مارچ 2015 13:26
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)متحدہ عرب امارات میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مزدوروں نے ایک تعمیراتی کمپنی میں تنخواہوں کے تنازعہ پر دھرنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزدوروں نے دبئی کی ایک مصروف ترین شاہراہ کو بلاک کر دیا۔متحدہ عرب امارات میں عوامی مظاہروں پر پابندی عائد ہے اور پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
یہ احتجاج بغیر کسی تشدد اور گرفتاری کے ختم ہوگیا اور دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ تنازع حل کر دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی تعمیراتی شعبے میں ملازمت کررہے ہیں، جن میں سے بہت سارے افراد کو استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انھیں بنیادی حقوق بھی محدود پیمانے پر حاصل ہیں۔(جاری ہے)
احتجاج شاہراہ شیخ محمد بن راشد پر منعقد کیاگیا۔
یہ مزدور وسطی دبئی میں 500 ایکٹر علاقے پر پھیلے ایک تعمیراتی پراجیکٹ فاوٴنٹین ویوز کی تعمیر سے منسلک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بنیادی تنخواہ پہلے ہی بہت کم ہے اور ان کی کمپنی نے اوور ٹائم کام اور تنخواہ بند کردی ہے۔ایک پاکستانی مزدرو محمد جو اس وقت احتجاج میں شامل تھے، انھوں نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان کی ماہانہ تنخواہ 500 درہم (90;136$) سے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوور ٹائم سے وہ 1,100 درہم تک آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔’اب ہمارے پاس اوورٹائم کام نہیں ہے چنانچہ ہم ہڑتال کر رہے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا ’میں اپنا حقوق مانگنے پر خوفزدہ نہیں ہوں۔‘منگل کو ہونے والا احتجاج معروف دبئی مال کے قریب شاہراہ شیخ محمد بن راشد پر منعقد کیا گیا دبئی کے ایک اخبار دی نیشنل کو انٹرویو دیتے ہوئے دبئی پولیس کے شعبہ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد المر کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو تنخواہ دی گئیں ہیں لیکن حال ہی میں کچھ اضافی معاوضہ ختم کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا ’مزدوروں کو رقم کی صورت میں اضافی معاوضہ دیا جاتا تھا تاکہ کام میں ان کی حوصلہ افزائی ہو، بعض اوقات کمپنی یہ ختم کر دیتی ہے کیونکہ یہ اس پر کثیر لاگت خرچ آ رہا تھا اور منافع پہلے جیسا نہ تھا۔‘’ان اضافی معاوضوں پر انحصار کرنے والے مزدور یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں حاصل کرنا ان کا حق ہے۔‘پولیس، تعمیراتی کمپنی اور مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران مزدور احتجاج کی جگہ پر ہی رہے اور جب انھیں بتایا گیا کہ تنازع حل کر دیا گیا ہے تو وہ پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔فاوٴنٹین ویوز تعمیر کرنے والی تعمیراتی کمپنی ایمار پراپرٹیز کا کہنا ہے کہ مزدوروں اور کام کرنے والوں کو کام کے حوالے سے ’واضح ہدایات‘ دی گئیں تھیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.