حافظ آباد،ریلوے پولیس نے 15افغانی بچوں سمیت سرغنہ کو دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کر لیا
بدھ 11 مارچ 2015 13:35
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) ریلوے پولیس نے 15افغانی بچوں اور انکے سرغنہ کو دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کر لیا،افغانی بچوں کو پاکستان ایکسپریس کے ذریعے راولپنڈی لیجایا جا رہا تھا،بچوں کی عمریں 12سے 15سال ہیں اور انہیں بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا۔
(جاری ہے)
مانسہرہ کا رہائشی حیات اللہ15افغانی بچوں جاوید،گل خان،عبداللہ،سلام،عثمان،ہدایت اللہ،عصمت اللہ،ضابط خان وغیرہ کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے لے جا رہا تھا کہ حافظ آباد ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے شک گزرنے پر ان سے دستاویزات طلب کیں لیکن وہ کوئی بھی ثبوت پیش نہ کر سکیں جس پر پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ تمام افغانی بچوں کو بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا ،ملزم حیات اللہ نے ان افغانی بچوں کو ہری پور کے علاقہ سے لیااور انہیں بلوچستان کے رستہ ایران سمگل کیا جانا تھا ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ان بچوں کو ایران کے بعد مختلف یورپین ممالک میں بھجوایا جانا تھا تاہم اس سلسلہ میں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے ان کے قبضہ سے ٹکٹیں اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.