ٓسندھ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ہونے والاسینئر ڈائر یکٹر ز کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا
بدھ 11 مارچ 2015 23:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ثاقب سومرو کی جانب سے طلب کردہ سینئر ڈائر یکٹر ز اور ڈی ڈی اوز کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ۔اجلاس 2بجے طلب کیا گیا تھا جوکہ پہلے مرحے میں ڈیرھ گھنٹہ تاخیر سے میٹروپولیٹن کمشنر مسعود عالم ،فنانشیل ایڈوائزر آفاق سعید ،سینئر ڈائر یکٹر HRMشعیب وقار کی موجودگی میں اجلاس چکایا جس میں سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ ،لیبر ڈویژن کے انچارج مسرور احمد ،ارشد ملک کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) عبد المتین بیگ نے ملازمین کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ۔
اس دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی ثاقب سومرو اجلاس میں پہنچ گئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے سجن یونین (سی بی اے) کے صدر سید ذوالفقار شاہ کو اپنے تحفظات پیش کرنے کی دعوت دی سید ذوالفقار شاہ نے بتایا کہ سندھ بینک کی برانچیں بہت کم ہیں اور زیادہ تر برانچیں ایک کمرے پر مشتمل ہیں جہاں سہولتوں کا فقدان ہے ۔
لیاری ،وارنگی ،بلدیہ ٹاؤنز کی حدود میں کوئی برانچ موجود نہیں ہے ۔ملازمین کی اکثریت نے فلیکسی لون لیا ہوا ہے جسکی اقساط جمع نہ ہونے پر ملازمین کے خلاف HBLقانونی کاروائی کر سکتا ہے لہٰذا ہمارے تحفظات دور کیے بغیر ہم سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھلوائیں گے جبکہ مسرور احمد ،ارشد ملک نے بتایا کہ پہلے سندھ حکومت کے محکموں کے ملازمین اکاؤنٹ کھلوائیں گے ۔عبد المتین بیگ نے کہا کہ ہمارے تحفظات دور کیے بغیر ہم سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھلوائیں گے اس پر ایڈمنسٹریٹر صاحب نے سندھ بینک کے احکام کو ہدایت دی کہ وہ فنانشیل ایڈوائزر اور میٹروپولیٹن کمشنر کی موجودگی میں یونین رہنماؤں سے مذاکرات کرکے انہیں تحفظات دور کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.