پشاور، سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ،1 دہشت گرد ہلاک
جمعرات 12 مارچ 2015 12:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پشاور میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں قریب کھڑی ویگن میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ حکا م کے مطا بق پشاور میں گورا قبرستان چیک پوسٹ کے قریب پیدل آنے والے دہشت گرد نے سیکورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی۔
فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔(جاری ہے)
فائرنگ کے تبادلے میں چیک پوسٹ پر کھڑی مسافر ویگن میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ایک زخمی دم توڑ گیا۔ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے ،زخمیوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، ادھر متنی کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر علی کو پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ شدت پسند کمانڈر دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.