ایم کیو ایم نے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کیلئے مولانا غفور حیدری کی حمایت کا اعلان کردیا
جمعرات 12 مارچ 2015 17:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم نے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کیلئے مولانا غفور حیدری کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں طاہر مشہدی اور خوش بخت شجاعت نے مولانا غفور حیدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کیلئے مولانا غفور حیدری ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم اپنے قائد الطاف حسین ، کمیٹی اور کارکنوں کی طرف سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم ان کی غیر مشروط حمایت کرینگے کیونکہ مولانا غفور حیدری شریف النفس انسان ہیں اور مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں ہم نہ صرف انہیں ووٹ دینگے بلکہ سپورٹ بھی کرینگے ۔
طاہر مشہدی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ان سے نظریاتی اختلافات ضرور ہیں تاہم مولانا غفور حیدری شریف الفنس انسان ہیں اور انتہا پسندی کی طرف ان کا رحجان نہیں ہے اور یہ کہ سینٹ میں جب بھی کوئی مسئلہ اٹھائینگے تو ہمیں امید ہے کہ مولانا ہماری حمایت کرینگے اس موقع پر مولانا غفور حیدری نے ایم کیو ایم کے آٹھ سینیٹرز ، قائد تحریک الطاف حسین سمیت پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں واقع مڈل کلاس کا آدمی ہوں پوری زندگی میری جدوجہد میں گزری ہے اور مارشل لاء کے دور میں کئی سال جیل میں بھی گزارے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.