فیسکوواپڈا جھنگ ڈویژن کے ایکسین محمدسلیم شاہ کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنز میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری
جمعرات 12 مارچ 2015 17:10
اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی اور چیف ایگزیکٹو فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی رشیداحمداسلم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکوواپڈا جھنگ ڈویژن کے ایکسین محمدسلیم شاہ کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنز میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں اچانک چھاپوں کے دوران کئی اہم شخصیات کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا گیا ہے جن کے خلاف فیسکو نے محکمانہ و قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واپڈافیسکو کے ترجمان نے بتایاکہ ایکسین فیسکو واپڈا جھنگ ڈویژن محمدسلیم شاہ کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنز کے ایس ڈ ی او ز ،لائن سپرنٹنڈنٹس اور دیگر حکام نے اکڑیانوالہ ، کھیوہ، سٹی اور رورل سب ڈویژنز میں اچانک چھاپے مارے جہاں وسیع پیمانے پربجلی چوری پکڑ لی گئی اکڑیانوالہ کے علاقہ میں چھاپوں کے دوران رائے خرم پناہ ، پناہ بھٹی سکنہ ٹاہلی بھٹیاں ، رائے محمد شفقت اللہ معرفت طارق گجر ٹھیکیدار سکنہ موضع کوٹ امیر ، محمد خان رائے سکنہ موضع سوبھاگہ ،عامر رضاخان معرفت ٹھیکیدار عابدحسین چیمہ سکنہ ٹھٹہ عمرہ، ذوالفقار سکنہ ٹھٹہ عمرہ کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا انہوں نے بتایاکہ فیسکو واپڈاسٹی سب ڈویژن میں محمد ایوب آدھیوال ، فیسکو واپڈا سب ڈویژن کھیوہ میں چھاپہ مارکرسید چن پیر شاہ سکنہ موضع ستیانہ اور فیسکو واپڈاسب ڈویژن رورل میں محمداقبال بلوچ سکنہ چک نمبر 216 ج ب کی بجلی چوری بھی پکڑی گئی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.