کراچی کی 7صنعتی ایسوسی ایشنز نے مختلف مسائل کے حل کیلئے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا
جمعرات 12 مارچ 2015 17:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کراچی کے سات صنعتی علاقوں کی ایسو سی ایشنز نے جمعرات کو سائٹ ایسو سی ایشن آف انڈسٹری کے دفتر کے باہر ناقص اور ناکافی انفراسٹرکچر، امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال، پانی کی شدید قلت، ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں ساتوں ایسو سی ایشنز کے عہدے داروں، منیجنگ کمیٹی کے ارکان اور ورکرز نے شرکت کی اور صوبائی حکومت، کراچی انتظامیہ اور یوٹیلیٹی اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
قبل ازیں سائٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد جاوید بلوانی نے پریس کانفرنس میں صنعتی علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے حکومت اور متعلقہ وزارتوں، محکموں پر کڑی تنقید کی۔ پریس کانفرنس میں کراچی انڈسٹریل فورم کی سات ایسوسی ایشنز، سائٹ، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی، بن قاسم اور سائٹ سپر ہائی وے کے صدور ایم جاوید بلوانی، عبدالرشید فوڈروالا، انجنئر نثار احمد خان، جاویدغوری، میاں محمد احمد، راشد احمد صدیقی، اسلام الدین ظفر موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.