چین میں الیکٹرک کاروں کی تعداد 120000 سے تجاوزکر گئی ہے،وزیرسائنس
جمعرات 12 مارچ 2015 20:43
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) چین کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیرWan Gang نے کہا ہے کہ چین نے نئی انرجی ویکلزکی ترقی میں کافی پیش رفت کی ہے اورہم نے2014 کے آخر تک 120000 الیکٹرک کاریں سڑکوں پرڈال دی تھیں۔پیپلزڈیلی کے مطابق گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاستی کونسل کی جانب سے نئی انرجی گاڑیوں کو ترقی دینے کی دوستانہ پالیسیوں کے نتیجے میں اس شعبے میں بہت سا تحقیقی اورترقیاتی کام ہوا ہے اورنئی گاڑیوں کی پیداوارمیں کافی اضافہ ہوا ہے ۔
Wan Gang نے کہا کہ گزشتہ سال کے آخرتک کل گاڑیوں کی تعداد 120000 سے تجاوزکرگئی تھی جبکہ اس سے بھی ایک سال قبل تقریبا 80000 نئی الیکٹرک کاریں فروخت ہوئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت جلد ایک منصوبہ کا اعلان کررہی ہے جس میں ایک مکمل صنعتی چین کی تعمیرکی کوشش کی جائے گی اورامید ہے کہ 2020 تک 5 ملین الیکٹرک کاریں سڑکوں پرسفرکررہی ہوں گی۔(جاری ہے)
LMC آٹوموٹیو کنسلٹنگ کے جی ایم Zeng Zhiling نے پیپلزڈیلی کوبتایا کہ 2020 تک پانچ ملین نئی الیکٹرک کاروں کے ہدف کے حصول میں ہم ابھی بہت پیچے ہیں۔
حکومت کی جانب سے گزشتہ سال اگست میں الیکٹرک کاروں پرٹیکس کی معافی کے اعلان کے بعد اس کی پیداوارمیں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔گزشتہ سال دسمبرمیں وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ حکومت 2020 تک نئی گاڑیوں کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی ۔ تاہم نئی الیکٹرک کاروں کا بڑامسئلہ ان کی بیٹری کوچارج کرنے کا ہے اورکئی کمپنیوں نے اس مسئلہ کے دیرپا حل پرتوجہ مرکوزکی ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.