گیس قیمتوں میں اضافہ دراصل برآمددی صنعتوں سمیت بہت سی صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ بن سکتی ہے،صدر لسبیلہ چیمبر
جمعرات 12 مارچ 2015 21:14
کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یعقوب ایچ کریم نے اندیشہ ظاہرکیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ دراصل برآمددی صنعتوں سمیت بہت سی صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ بن سکتی ہے کیونکہ اسطرح سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور برآمددی مارکیٹ میں مقابلہ کرنا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوگراکا یہ اقدام نہ صرف صنعت وتجارت کے فروغ میں رکاوٹ بن جائے گا بلکہ بہت ساری وہ صنعتیں بند ہوجائیں گی جو اپنی صلاحیت کو پوری طرح سے بروے کار نہیں لاسکتی ہیں کیونکہ موجودہ معاشی حالات میں صنعتیں مختلف مشکلات کا شکار ہیں اور پیداواری لاگت کا مزید بڑھنا ان کے لیے ناقابل برداشت ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ادارے نجی شعبہ کو اہمیت دینے کے دعوے دار ہیں مگر گیس کی قیمت بڑھانے کے سلسلے میں انہوں نے نجی شعبہ سے مشورہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور حکومت کے اقدامات سے نجی شعبہ مزید مشکلات کاشکار ہورہے ہیں ،انہوں نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ پاکستان کی 60%برآمدات پوری کرتا ہے اور اسکی 95%پیداوارمقامی خام مال پر ہے ،اس شعبہ کو توانائی کی فراہمی میں مشکلات پیدا کرنے کا مقصد یہ ہوگا کہ مقامی خام مال کے استعمال کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.