بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا جو فیصلہ حکومت نے کیا اس پر سو فیصد عمل در آمد کروایا جا رہا ہے،ڈی سی او اوکاڑہ،
تاجروں کی جانب سے حکومتی فیصلے پر عمل در آمد کو ہر سطح پر سراہا جائے گا تاہم ناجائز منافع خوروں اور مقررہ نرخ سے زائد گھی اور کوکنگ آئل بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، قیصر سلیم
جمعرات 12 مارچ 2015 22:17
اوکاڑہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا جو فیصلہ حکومت نے کیا اس پر سو فیصد عمل در آمد کروایا جا رہا ہے تاجروں کی جانب سے حکومتی فیصلے پر عمل در آمد کو ہر سطح پر سراہا جائے گا تاہم ناجائز منافع خوروں اور مقررہ نرخ سے زائد گھی اور کوکنگ آئل بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹروں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی شیخ فرید احمد،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیروات،اے سی طاہر امین،ڈی او انٹر پرائزز خالد بھٹی ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
قیصر سلیم نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کا براہ راست فائدہ عوام کو ہر صورت ملنا چاہیے عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی طبقہ کا استحصالی ایجنڈا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے تاجر ہمارے بھائی ہیں جائز منافع ان کا حق ہے لیکن بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے خور دو نوش کی جو قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ان پر ہر صورت عمل در آمد کے لئے تعاون کریں ۔
انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدائیت کی کہ وہ ضلع کے تمام شہروں قصبات اور دیہاتوں کی سطح پر بھی مقررہ قیمتوں پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے باہمی اشتراک سے بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کے خصوصی سٹال لگائے جائیں تاکہ عام صارفین کو مقرری نرخوں پر بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل دستیاب ہو سکے انوہں نے ہدائیت کی کہ تمام متعلقہ سرکاری افسران ضلع میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکانزم پر نظر رکھیں ضلع کے کسی حصہ میں بھی بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قلت نہیں ہو نی چاہیے اور یہ عوام کو مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہونا چاہیے ۔صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق نے بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے پر عمل در آمد کے سلسلہ میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں بناسپتی گھی اور کو کنگ آئل کے ریٹ چیک کرنے کے سلسلہ میں 151مارکیٹ چیک کی گئیں جہاں پر 47تاجر خلاف قرزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں 41000جرمانہ کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 9دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئےمزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.