11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل دو میچزکھیلے جائیں گے
جمعہ 13 مارچ 2015 11:44
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل ہفتہ کودو میچزکھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور زمبابوے آکلینڈ،دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ ہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل ہفتہ کو بھی دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور زمبابوے ایڈن پارک آکلینڈمیں مدمقابل ہوں گی۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ بیلی رائیو گراؤنڈہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔ اتوارکو گروپ میچز کے آخری روز مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور آئرلینڈایڈیلیڈاوول کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.