بھارت میں خواتین سے زیادتی کی شرح میں دو گنااضافہ
جمعہ 13 مارچ 2015 13:00
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) بھارت میں خواتین سے زیادتی کی شرح میں دو گنااضافہ ہوگیا،مودی حکومت کی وزیر اعتراف کرچکی ہیں کہ ملک میں روزانہ200 سے زائد خواتین سے زیادتی کی جاتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق بھارت خواتین کیلئے دنیاکاخطرناک ترین ملک بن گیا۔ بھارت میں روزانہ200 سے زائد خواتین زیادتی کا شکار ہوتی ہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں 4 خواتین کو یومیہ زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کوروکنے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بچی پڑھاوٴ اور بچی بچاوٴ کے نام سے پروگرام کا آغاز کیاہے۔بچی پڑھاوٴ اور بچی بچاوٴپروگرام کی افتتاحی تقریب کے دوران مودی کابینہ کی وزیر مونیکا گاندھی نے اعتراف کیاکہ ملک میں روزانہ 200 سے زائد خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے۔(جاری ہے)
ان اعداد و شمارکیسامنے آنے کے بعد بھارتی قوم کا سرشرم سے جھک جانا چاہئے۔
برطانوی ٹی وی نے طالبہ سے بس میں اجتماعی زیادتی سے متعلق ایک دستاویزی فلم بنائی۔ جسے بھارت کی مخالفت کے باوجود اسے نشر کر دیاگیا۔فلم دیکھنے کے بعد برطانیہ سمیت یورپ بھر اور امریکا میں بھارت کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔یہاں تک کہ بھارت کو درندوں کا ملک کہاجانیلگا۔ یہاں تک کہ عالمی یونیورسٹیز میں بھارتی طلبہ کو داخلہ تک نہیں مل رہا۔خواتین پروفیسرز بھارتی طلبا کو ریپسٹ سمجھتی ہیں۔حال ہی میں بھارت میں جرمن سفیر کو مداخت کرنا پڑی اور جرمن یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر کو خط لکھ کر وضاحت کی کہ بھارت ریپ کرنے والوں کا ملک نہیں۔ جرمن پروفیسر خاتون نے یہ کہہ کر بھارتی طالب علم کو داخلہ دینے سے انکار کر دیا تھا کہ بھارتی مرد خواتین سے زیادتی کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.