محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کامیاب واپسی،پہلے روز 3وکٹیں لے اڑے
جمعہ 13 مارچ 2015 16:06
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) فاسٹ باوٴلر محمد عامر راول پنڈی میں منعقدہ نان فرسٹ کلاس گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم عمر ایسوسی ایٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سَن 2009 میں محمد عامر نے پاکستانی قومی کرکٹ میں بحیثیتِ فاسٹ باوٴلر ڈیبیو کیا تھا اور 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں آئی سی سی کی جانب سے ان پر 5 سال کے لئے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
تاہم آئی سی سی اپنے جرم کو جلد تسلیم کرنے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے ا?ئی سی سی نے انہیں پابندی کے خاتمے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔سپاٹ فکسنگ کی سزا پوری کرنے کے بعد پیسر محمد عامر دوبارہ کرکٹ گراوٴنڈ میں اْترنے کے لئے تیاریوں میں مشغول ہیں۔(جاری ہے)
وہ راولپنڈی میں ہونے والے گریڈ ٹو میچ کے پہلے دن عمر ایسی ایٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک تین وکٹیں لے چکے ہیں۔
نوجوان فاسٹ باوٴلر کا فٹنس لیول کے حوالے سے کہنا ہے کہ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کے میچز ان کے لئے اہم ہیں اور یہ میچز کھیل کر وہ اپنا فٹنس لیول اور فارم بہتر بنانے کے لئے پْر عزم ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے پہلے مکمل فٹنس ان کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وہ محنت بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ محمد عامرپر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی پابندی ستمبر میں ختم کردی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.