پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھی اور کوکنگ آئل کی نئے مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کو یقینی بنائیں‘ ڈاکٹر فرخ جاوید
جمعہ 13 مارچ 2015 16:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ عوام کے مفادکا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،صوبے کے 1250سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھی اور کوکنگ آئل کی نئے مقرر کردہ نرخوں پردستیابی کو یقینی بنائیں ،گھی اور تیل کی پیداواری لاگت اور عالمی منڈیوں میں پالم آئل کی قیمتوں میں 18سے 20فیصد کمی آئی ہے جس کا فائدہ صارفین کو ملنا چاہیے،حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو اختیارات دیے ہیں کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گھی اور ویجیٹیبل آئل کی مارکیٹ میں نئی قیمتوں پر دستیابی کے حوالے سے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر فرخ جاوید نے محکمے کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے زریعے پنجاب بھر میں نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورریاست و عوام کے مفادات کے خلاف جانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ گھی اور تیل کی پیداواری لاگت اور عالمی منڈیوں میں پالم آئل کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا فائدہ صارفین کو ملنا چاہیے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ اوورچارجنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مفادات کے تحفظ اور انہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس تمام عمل کی بذات خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور کسی سطح پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پالم آئل، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مل مالکان عوام کو ریلیف دینے کیلئے رضامند نہیں تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.