وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج 2015 میں غیر مناسب و ناقابلِ عمل کڑی شرائط کے باوجود پرائیویٹ حج آرگنائزرز عازمین ِ حج کو مایوس نہیں کریں گے،حافظ شفیق کاشف
ہفتہ 14 مارچ 2015 14:56
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان حج و عمرہ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج 2015 میں غیر مناسب و ناقابلِ عمل کڑی شرائط کے باوجود پرائیویٹ حج آرگنائزرز عازمین ِ حج کو مایوس نہیں کریں گے۔ سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر عمارتوں کے انہدام کی وجہ سے ہوٹل ریٹ میں بے تحاشہ اضافہ کے باوجود عازمینِ حج کی خدمت میں مناسب پیکج پیش کیا جائے گا۔
سعودی عرب سے واپسی پر حج آرگنائزرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج آرگنائزرز اور وزارتِ مذہبی امور کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا اگر وزیرِ اعظم نواز شریف نے نوٹس نہ لیا تو عدالتوں سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام عازمینِ حج کے حقوق کے تحفظ اور خدمات کو بہتر بنانے کے لئے مثبت تجاویز لے کر آئیں۔(جاری ہے)
اپنے من پسند افراد کو کوٹہ دینے کے لئے بلیک میلنگ نہ کریں اور حکومت کو ایک نئے بحران کی طرف نہ لے کر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت کو کرپٹ اور نا اہل کہنے والے رشوت اور بدعنوانی کے ایسے راستے کھولنا چاہتے ہیں جس کا پی پی پی کے وزراء نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ لہٰذہ وزیرِ اعظم ایسے تمام اقدامات کا نوٹس لیں جن کی وجہ سے عازمینِ حج کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ بڑے قریبی تعلقات ہیں لیکن وزارت کی موجودہ صورتِ حال پر حج کے متعلق سعودی اداروں کو بھی تشویش ہے۔ سعودی وزارتِ حج چاہتی ہے کہ اسلامی مہینے رجب المبارک سے قبل عازمین کا ڈیٹا سعودی عرب کو فراہم کر دیا جائے۔ اور پاکستان کے حج آرگنائزرز کو ہر سال ہراساں نہ کیا جائے۔ اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے آرگنائزرز پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.