ایل ڈی اے نجی شعبے کے اشتراک سے شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن تک چھے کلو میٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کرے گا
ہفتہ 14 مارچ 2015 17:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نجی شعبے کے اشتراک سے شاہدرہ سے رچنا ٹاؤن کا لاشاہ کاکو تک جی ٹی روڈ پر چھ کلومیٹر طویل ایکسپریس وے تعمیر کرے گی ۔ یہ سڑک راوی ٹال پلازہ سے شروع ہوکر امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ کے بعد رچنا ٹاؤن پر ختم ہوگی۔ یہ دورویہ ایکسپریس وے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے تین تین لین پر مشتمل ہو گی جن کے درمیان میٹر و بس کے لئے دو لین پر مشتمل خصوصی راستہ بھی تعمیر کیاجائے گا ۔
سڑک کے دونوں طرف دو دو لین کی سروس روڈ بھی تعمیر کی جائے گی منصوبے کے تحت دو فلائی اوورشاہدرہ موڑ اور امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ پر تعمیر کئے جائیں گے جبکہ جڑانوالہ سے لاہو رآنے والے ٹریفک کی سہولت کے لئے شاہدرہ موڑ پر انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
سڑک کے ساتھ ساتھ 4نئے بس سٹیشن بھی تعمیر کئے جائیں گے جبکہ پہلے سے موجود ایک بس سٹیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ2014ء کے تحت یہ منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر تعمیر کرنے کے لئے مضبوط مالی حیثیت اور تعمیراتی صلاحیت کی حامل مقامی اور غیر ملکی پارٹیوں سے 15مئی2015ء تک اظہار دلچسپی طلب کر لئے ہیں۔ اس انتظام کے تحت نجی شعبہ منصوبے کی لاگت برداشت کرنے ‘ اس کی تعمیر اور دیکھ بھال اور اسے چلانے کا ذمہ دار ہوگا جس کے بدلے میں اسے 25سال تک ٹال وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.