سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ پر امریکی سفارت خانہ بند
اتوار 15 مارچ 2015 14:44
ریا ض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو دن کے لیے اپنی قونصلر خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض، جدا اور ظہران میں قونصلر خدمات اتوار اور پیر کو بند رہیں گی۔بیان میں سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے اور اپنی کو نمایاں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا تھا کہ دہشت گرد تیل کے شعبے میں کام کرنے والے مغربی شہریوں پر حملے کر سکتے ہیں۔بیان کے مطابق’ اس کے پاس معلومات ہیں کہ ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک افراد تیل سے مالا مال مشرقی صوبے میں لوگوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
‘بیان میں دہشت گرد تنظیم یا دہشت گردوں کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا کہ’تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اطراف سے ہوشیار رہیں اور ملک میں دورانِ سفر اضافی حفاظتی اقدامات کریں۔
‘امریکی محکمہ خارجہ نے بھی سعودی عرب میں اپنے شہریوں سکیورٹی الرٹ کے باعث ملک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی عرب میں ماضی میں مغربی شہریوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔سعودی عرب کے کئی شہری شدت پسند دولتِ اسلامیہ میں شامل ہو چکے ہیں اور ان کی ملک میں واپسی کو سکیورٹی رسک قرار دیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنی قرارداد 2728پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے ،اسحاق ڈار
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.