اسلام آباد : قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چوہدری نثار کی شرکت، اجلاس کو بریفنگ۔۔
پیر 16 مارچ 2015 12:01
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری نثار نے بھی شرکت کی، اجلاس میں چوہدری نثار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی میں اپنا نقطہ نظر دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہےان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہونے والا سانحہ یوحنا آباد انتہائی غیر انسانی فعل تھا.
مسیحی عبادتگاہوں پر حملے قابل مذمت ہیں. ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے لڑنا کوئی آسان بات نہیں ہے لیکن ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گیا.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیا انہوں نے دہشتگردی اور دشمنوں کے ایجنڈہ کو آگے بڑھنے میں مدد دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دہشت گردی گذشتہ 15 سال سے مسلط ہے لیکن دہشت گردوں کو کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم نے دہشت گردوں کے لیے زمین کافی تنگ کر دی ہے کیونکہ انہوں نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے.
انہوں نے اجلاس میں کہا کہ وزرات کی گذشتہ برس کی کار کردگی کی رپورٹ کمیٹی کو پیش کروں گا. حالات میں بہتری آئی ہے لیکن مزید بھی متوقع ہے. بریفنگ کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمیں سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہے اور اس سوچ کے ذریعے امن ممکن ہے. ہم دہشت گردی کے خلاف ایک جنگ لڑ رہے ہیں لیکن یاد رہے کہ جنگ میں دونوں اطراف کو نقصان ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے وزارت کا عہدہ سنبھالا اور کئی واقعات کی تحقیقات کا سوچا تو مجھے پتہ چلا کہ بہت سے اہم کاغذات کی فائلز اور ریکارڈ سالہا سال سے موجود نہیں تھا، جس پر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ اس کو درست کرنے کے لیے میں نے تمام ڈیٹا ڈیجیٹل کرنے کا سوچا ہے لیکن مجھے یہ بتانے میں کوئی عار نہیں ہے کہ ایسا تاحال نہیں ہو سکا کیونکہ منسٹری کے اندر کے لوگ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو ، ایسا کرنے سے تمام غیر قانونی کاموں سے پردے ہٹ جائیں گے. لیکن اس کے لیے میں نے ذاتی طور پر تمام اداروں سے رابطہ کیا ہے جس کے لیے میں نے خود نادرا کو بھی انوالو کیا ہے. وزارت داخلہ اس کے علاوہ بھی مختلف شعبوں پر کام کر رہی ہے دہشت گردی کا مقصد محض پاکستان کو کمزور بنا کر تقسیم کرنا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
خواجہ سعد رفیق کو جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.