کاٹن جنرزکااسٹیٹ بینک آد پاکستان سے شرح سود میں کم از کم 2فیصد کمی کا مطالبہ
پیر 16 مارچ 2015 17:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) کاٹن جنرزنے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں کم از کم 2فیصد کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے کاٹن انڈسٹری بین الاقوامی منڈیوں میں دوسرے ملکوں سے بہتر مقابلہ کرسکے۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم پاکستان احسان الحق نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 21 مارچ کو کیا جا رہا ہے ملک بھر کے کاٹن جنرز نے گورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل کی ہے کہ شرح سود میں کم از کم 2فیصد کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے کاٹن انڈسٹری بین الاقوامی منڈیوں میں دوسرے ملکوں سے بہتر مقابلہ کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے نئی کاٹن پالیسی کا ابھی تک اعلان نہ ہونے اور یورو کی قیمت میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث نیویارک کاٹن ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان جاری رہا لیکن روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور پاکستان سمیت کپاس پیدا کرنے والے دنیا کے بیشتر ممالک میں روئی کے اسٹاکس میں غیر معمولی کمی کی اطلاعات اور پاکستان میں موسمی حالات کے باعث کپاس کی بوائی کی دو سے تین ہفتوں میں متوقع تاخیر کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں کافی استحکام دیکھا جارہاہے اور توقعات کے مطابق اگر رواں ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان سامنے آیا تو یورپی یونین کے ممالک میں پاکستان سے ویلیو ایڈڈ کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں تیزی کا رجحان سامنے آنے سے روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی سامنے آ سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.