پاکستان میں برفانی چیتے کو غیرقانونی شکار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں،نایاب ہونے والے چیتے ، جو قدرت کا ایک انمول اور خوبصورت تحفہ ہے، کے نسل کشی سے بچانے کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں، غیرسرکاری اداروں اور مقامی لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا،وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تغیرات، مشاہد اللہ خان کی کرغستان روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے گفتگو
پیر 16 مارچ 2015 20:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تغیرات، مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ پاکستان میں برفانی چیتے کو غیرقانونی شکار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں ،تاہم نایاب ہونے والے چیتے ، جو قدرت کا ایک انمول اور خوبصورت تحفہ ہے، کے نسل کشی سے بچانے کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں، غیرسرکاری اداروں اور مقامی لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
وہ منگل کو برفانی چیتے اور اُس کے مسکن کے تحفظ کے سلسلے میں ایک اہم بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لیے کرغستان روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے تیزی سے گلیشئر کے بگلنے کی وجہ سے برفانی چیتے کے مسکن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان میں تقریباً16933پر محیط گلیشیائی علاقے اس برفانی چیتے کا اہم مسکن ہیں،اور اس وقت پاکستان میں برفانے چیتے کی کُ تعداد `100اور 200کے درمیان کے جب کے دنیا میں اُ س کی کل تعداد 4000اور 6000 کے درمیان ہے۔
مشاہدااللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ دوروزہ گلوبل سنو لیوپرڈ اینڈ ایکوسسٹم پروٹیکشن پروگرام کی پہلی بین الاقوامی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اہم اجلاس، جو کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں 19مارچ کو شروع ہورہا ہے، کا خاص مقصد کلوبل سنو لیپرڈ اینڈ ایکو سسٹم پرہوٹیکشن پروگرام کے نافذالاعمل ہونے کے سلسلے میں مختلف تجاویز پیش کرنا ہے ۔ اور اس پروگرام کے تحت 23 ٹارگٹڈ لینڈاسکیپ کے تحفظ کے لیے بنائے گے انتظامی منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔اس ہ گلوبل سنو لیوپرڈ اینڈ ایکوسسٹم پروٹیکشن پروگرام کی پہلی بین الاقوامی اسٹیئرنگ کمیٹی میں انڈیا، افغانستان، بھوٹان، چائنا اور روس سمیت12ممالک کے وزراء اپنے اہم حکومتی افسران کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ اسلام آباد: وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کرغستان سے 23مارچ کو اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.