آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ پہلے مرحلے کا فائنل بلوچ محمڈن نے جیت لیا
منگل 17 مارچ 2015 11:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کالونی اسپورٹ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے فائنل میں بلوچ محمڈن ملیر نے مضبوط حریف عرفان میموریل لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر یہ فائنل اپنے نام کرلیا کھیل کے دوران وقت مقررہ تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے کی ناکام رہی ٹورنامنٹ میں کھیلے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری سراج الدین طالب ،نصیر عمر بلوچ ،عمر بلوچ اور خالد ممتاز جمی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد نے ونر بلوچ محمڈن ملیر کو ٹرافی اور 5ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم عرفان میموریل لانڈھی کو ٹرافی اور 3ہزار روپے کیش پرائز دیئے اس موقع پرکوارڈینٹر نیشنل بنک آف پاکستان حاجی غلام محمد خان ،رئیس احمد ،امیر محمد خان ،عظمت اللہ خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،ایم اے خالد،ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹر ی عبید اللہ خان ،اجمل خٹک،نائب صدر سید عثمان شاہ،صدر کالونی اسپورٹس گلفراز خان ،ودیگر موجودتھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.