حج 2015 کے لیے تجاویزپیش کردی گئیں
منگل 17 مارچ 2015 12:30
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) حج گروپ آرگنائزرز اورعلمائے کرام نے حج2015 کے لیے تجاویزپیش کردیں۔تجاویزمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ حج اخراجات کم کیے جائیں، حج آپریشن میں تمام ایئرلائنز کوحصہ لینے کی اجازت دی جائے، سعودی عرب میں تمام سہولتوں سے آراستہ رہائش گاہیں حاصل کی جائیں، خدام الحجاج کو خصوصی تربیت دی جائے، میڈیکل مشن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔
حج گروپ آرگنائزر حاجی محمد سعید نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم میں ہر سال حاجیوں کو مشکلات پیش آتی ہیں، سرکاری اسکیم میں حاجیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، کھانا تاخیر سے ملتا ہے، حاجی دوردراز خیموں میں ہوتے ہیں، گورنمنٹ کاکیمپ بھی خاصے فاصلے پرہوتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ حج کے 5دنوں میں سعودی عرب میں پاکستان مشن بہتر انتظامات کرے۔(جاری ہے)
میڈیکل مشن پرخصوصی توجہ دی جائے، کھانے کی وقت پرفراہمی یقینی بنائی جائے، کھانے کے لیے ٹوکن سسٹم متعارف کرایا جائے،کیٹرنگ سسٹم کوبہتر کیا جائے، عازمین حج کو تربیتی نشستوں میں لفٹ اور کموڈکے استعمال کے بارے میں بتایا جائے کیونکہ سعودی عرب میں تمام ہوٹلوں میں جدید لفٹیں لگی ہیں اورکموڈسسٹم ہے۔
پاکستان کے دیہی علاقوں سے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حج عمرہ زیارات کمیٹی کے چیئرمین علامہ محمدعون نقوی نے کہاکہ سرکاری حج اسکیم چاہے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرہو یا قرعہ اندازی کے طریقہ کارکے مطابق، اس میں بے ضابطگیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ بعض عناصر بینکوں کے عملے کی ملی بھگت سے حقدار عازمین حج کو ان کے حق سے محروم کردیتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں خاصی کمی ہوئی ہے لہذاحکومت کو حج پالیسی میں حج اخراجات میں کمی کا اعلان کرنا چاہیے۔گزشتہ سرکاری اسکیم میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری اسکیم کے حجاج کو مکہ اورمدینہ میں کھانا فراہم کرے گی لیکن گزشتہ حج کے دوران کھانے کی سروس بہتر نہیں تھی جس کی وجہ سے عازمین حج کوعبادت کے لیے جانے میں تاخیر ہوتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ کھانے کی تقسیم مکہ اور مدینہ کی آبادی اور شہری سڑکوں اور روٹس کی وجہ سے مشکل ترین ہے۔ کھانا ہرشخص کے انفرادی مزاج کے مطابق ہونا چاہیے کیونکہ بعض اوقات کسی حاجی کو ڈاکٹرنے کھانے کا کوئی آئٹم کھانے سے منع کیا ہوتا ہے۔ لہٰذا کھانے کوسرکاری اسکیم کے پیکیج میں شامل نہ کیا جائے اور کھانے کے انتظام کا آپشن عازمین حج کو دے دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے بلڈنگز دیکھ بھال کرلی جائیں۔بلڈنگز میں لفٹ درست ہونی چاہیے اورباتھ روم بہترہوں۔ مجلس درس پاکستان کے چیئرمین الحاج سعید صابری نے کہا کہ حج اخراجات میں کمی کی جائے، دنیا کی دیگر ایئرلائنوں کو بھی حج آپریشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، بحری سروس دوبارہ شروع کی جائے اورپہلے آئیے پہلے پائیے کے بجائے قرعہ اندازی کا طریقہ کاراپنایا جائے۔ انھوں نے کہاکہ قربانی کے لیے حاجیوں کو اجازت دی جائے کہ وہ اپنی مرضی سے قربانی کرلیں۔ انھوں نے کہاکہ حج پالیسی میں حاجیوں کے لیے کیٹیگریز نہ بنائیں۔ ممتازعالم دین علامہ نسیم احمد صدیقی نے کہا کہ حج کرائے کم کیے جائیں، بحری سروس شروع کی جائے، قرعہ اندازی کاطریقہ کاراپنایا جائے، حج اسکیم کوشفاف بنایا جائے اورسرکاری پرائیویٹ حج اسکیم کوجعلسازوں سے پاک کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.