ضلع بھر میں جدید سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج اور ٹف ٹائل کا جال بچھایا جارہاہے‘ ملک اقبال چنٹر
منگل 17 مارچ 2015 14:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ پنجاب کے ہر علاقہ گلی محلہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی حکمت عملی عمل پر کاربند عمل ہے، اس سلسلہ میں ترقیاتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل پہنچادیا جائے گا،ضلع بہاولپور میں 138.50ملین روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے۔ بہاولپور میں جاری ترقیاتی کاموں بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور میں14.80کلو میٹر لمبی سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ 1400فٹ لمبی سڑک بھی اس سمیت تعمیر کی جائے گی جس پر کل لاگت 82.201ملین روپے خرچ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بستی کرتا، سادات کالونی، جاوید کالونی، مجید آباد کالونی اور صابر کالونی میں سیوریج اور ٹف ٹائلر تعمیر کی جائے گی جس پر کل لاگت 56.273ملین روپے خرچ ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر بھلو چوک تاشمالی بائی پاس ، بستی نواب پورہ تاگروان چوک فیکٹری سے جھوک رحیم بخش، جھوک یار محمد سے جھوک باغ علی، بستی امیر پور سے بسی بہادروالا، بستی قادربخش تا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول، بقر پور تاچوک جعفری ٹاؤن، چیک پوسٹ لال سوھاراتا پپا چشتی اور جبانگی والا تا بستی حافظ آباد تک تعمیر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس میں استعمال ہونے والے میٹریل کی چیکنگ کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ہر موقع پر معائنہ کرکے رپورٹ ارسال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر، سیوریج اور ٹف ٹائل لگانے کا کام شروع ہے جو مالی سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.