قوم اسلامی اقدار اورسالمیت پاکستان کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوگی، ڈاکٹرمعراج الہدی ٰ صدیقی
منگل 17 مارچ 2015 17:36
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدی ٰ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اُمت کے امیدوں کی کرن ہے،قوم اسلامی اقدار اورسالمیت پاکستان کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوگی۔ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہوگی کیوں کہ ہمارا ایمان اوریقین ہے کہ اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام سے وجود میں آنا والہ ملک پاکستان قائم ہے اور قائم رہے گا،مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے اساتذہ وعلمائے کرام کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر معراج الہدی نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پرائمری کے تعلیمی نصاب سے سیرت صحابہ سمیت دینی تعلیمات پر مبنی اسباق کو نکالنے اوردینی مدارس کے خلاف چھاپے وبلاجواز کاروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی کلاس کی معاشرتی علوم کی کتاب سے حضرت محمد ﷺ اورخلفائے راشدین کے سیرت وکردار پر مبنی ابواب خارج کرکے متنازعہ کرداروں ملالہ یوسف زئی اور اقبال مسیح کو نصاب کا حصہ بنانانہ قابل مذمت اور دینی مدارس کے خلاف بلاجواز چھاپے مار کر اساتذہ اورطلباء کو حراساں کرنا ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.