سرفرازاحمد پرفارم کرگیا توآسٹریلیا سے جیت کے امکانات بڑھ جائیں گے، رمیز راجہ
بدھ 18 مارچ 2015 11:00
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز نے آسٹریلیا کے خلاف پرفارم کردیا تو پاکستان کے جیتنے کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔ایک انٹرویو میں رمیز کا کہنا تھا کہ سرفراز نے اپنے بلے سے سب کو جواب دیا ہے اور ان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے، حیران تھا جب انہیں سیلیکٹ نہیں کیا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپتان مصباح الحق اور ہیڈ کوچ وقار یونس سرفراز کی صلاحیت کو بھانپ نہیں سکے۔سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز کے کھیل کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ وہ سنگل ڈبل بھی لیتے ہیں، وہ ایسے کھلاڑی نہیں جو چوکے مارکے باقی ساری گیندیں روک لیں، وہ چوکے کے بعد سنگل بھی نکالتے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سارا دباوٴ آسٹریلیا پر ہوگا کیوں کہ انہیں ٹورنامنٹ کے شروع سے ہی فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.