حکومت اور تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے نئے مسودے پر رضا مند ہوگئی
اسحاق ڈار سے رحمن ملک کی ملاقات ،وزیر خزانہ نے نیا مسودہ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تحریک انصاف نے بھی سیاسی جرگہ کے نئے فارمولے کی حمایت کر دی ،اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے ساتھ ہی ہم پارلیمنٹ میں جائیں گے ،شفقت محمود
بدھ 18 مارچ 2015 17:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سیاسی جرگہ کے رکن رحمن ملک نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے نئے مسودے پر حکومت راضی ہوگئی ہے ،نیا مسودہ حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوا دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں حکومت اور تحریک انصاف کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن کیلئے تیار کئے گئے نئے مسودہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا ہے کہ سیاسی جرگہ کی جانب سے تیار کئے گئے نئے مسودہ پر حکومت رضا مند ہوگئی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ مسودہ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف بھی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اس نئے مسودے پر رضا مند ہو جائے گی ،اسحاق ڈار نے بھی عندیہ دیدیا ہے کہ تحریک انصاف اس نئے مسودے پر راضی ہو جائے تو جوڈیشل کمیشن بن جائے گا ،انہوں نے کہا کہ یہ نیا مسودہ سیاسی جرگہ نے حکومت اور تحریک انصاف کی مشاورت سے تیار کیا ہے اس مسودہ پر دونوں کا رضا مند ہونا خوش آئند ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.