انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 14جاری کرنا لازمی قرار دیدیا ، نادرا حکام کو دو لاکھ بلاک شناختی کارڈز پر جلدحتمی فیصلہ کرنے کی سفارش ، الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک کے معاملے پر حتمی سفاشات کے لئے دوہفتوں کی مہلت مانگ لی
بدھ 18 مارچ 2015 21:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 14جاری کرنا لازمی قرار دیتے ہوئے بائیومیٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حتمی سفارشات کے لئے چھ مہینے کی مہلت کی درخواست مسترد کردی اور دوہفتوں میں الیکشن کمیشن سے حتمی سفارشات طلب کرلیں جبکہ نادرا حکام کو دو لاکھ بلاک شناختی کارڈز پر جلدحتمی فیصلہ کرنے کی سفارش کردی ، الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک کے معاملے پر حتمی سفاشات کے لئے دوہفتوں کی مہلت مانگ لی ۔
بدھ کو پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا جس میں عوامی نمائندگی ایکٹ 1976کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے زاہد حامدنے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہر پولنگ اسٹیشن کیلئے فارم 14جاری کرنا لازمی ہوگا پریزائیڈنگ افسر کے لئے فارم 14پر ہر پولنگ ایجنٹ کے دستخط کرنا بھی لازمی ہوگا جبکہ فارم 14جاری نہ کرنے والاپریزائیڈنگ افسر جرم کا مرتکب ہوگااو راس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.